داؤدخیل:گندم،آٹے کی سمگلنگ ناکام، 5 ٹرک پکڑ لیے

 داؤدخیل:گندم،آٹے کی سمگلنگ ناکام، 5 ٹرک پکڑ لیے

داؤدخیل:گندم،آٹے کی سمگلنگ ناکام، 5 ٹرک پکڑ لیےتین ٹرکوں سے 125 ٹن گندم جبکہ دو ٹرکوں سے 52 ٹن آٹا برآمد کیا گیا

داؤدخیل میانوالی (نمائندہ دنیا، نامہ نگار ) محکمہ خوراک میانوالی نے گندم اور آٹے کی غیر قانونی نقل و حمل کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے داؤدخیل کی حدود سے 5 ٹرک تحویل میں لے لیے ۔ تین ٹرکوں سے 125 ٹن گندم جبکہ دو ٹرکوں سے 52 ٹن آٹا برآمد کیا گیا، جسے خیبر پختونخوا سمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ڈپٹی کمشنر میانوالی شاہد عباس کاٹھیا کی ہدایت پر محکمہ خوراک کی کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر میانوالی خادم حسین فراز نے بتایا کہ محکمہ خوراک اور مقامی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کوٹ بیلیاں، داؤدخیل سی پیک انٹرچینج کے قریب کارروائی کرتے ہوئے پانچ ٹرکوں کو تحویل میں لے کر گندم اور آٹے کی غیر قانونی ترسیل کی کوشش ناکام بنا دی۔انہوں نے بتایا کہ کارروائی کے دوران تین ٹرکوں سے گندم کی 1250 بوریاں برآمد ہوئیں، جن میں ہر بوری کا وزن 100 کلوگرام تھا، جبکہ دو ٹرکوں سے تقریباً 52 ٹن آٹا برآمد کیا گیا۔  ان کے مطابق تحویل میں لیے گئے آٹے کو خریداری مرکز میانوالی میں سرکاری نرخوں پر نیلام کیا جائے گا، جبکہ گندم کی غیر قانونی نقل و حمل میں ملوث گاڑیوں کی دستاویزات کی مزید چھان بین جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...