گریجوایٹ کالج میں 5 مضامین میں بی ایس کلاسز کا افتتاح

 گریجوایٹ کالج میں 5 مضامین میں بی ایس کلاسز کا افتتاح

سردار محمد عاصم شیر میکن نے افتتاحی تختی کی نقاب کشائی کرکے پروگرامز کا افتتاح کیا

شاہپور صدر (نامہ نگار)گورنمنٹ گریجوایٹ کالج شاہپور صدر میں پانچ مضامین میں بی ایس کلاسز کا باقاعدہ افتتاح، طلبہ کی تعداد 80 تک پہنچ گئی ،نوجوان ہمارے حلقے کا قیمتی سرمایہ ہیں، کسی مسئلے کے حل کے لیے جاگیردار، وڈیرے یا نمبردار کی سفارش کی ضرورت نہیں، براہِ راست مجھ سے رابطہ کریں: سردار محمد عاصم شیر میکن، گورنمنٹ گریجویٹ کالج شاہپور صدر میں بی ایس پروگرامز کے باقاعدہ آغاز کے سلسلے میں پروقار افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی پارلیمانی سیکرٹری لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب سردار محمد عاصم شیر میکن تھے ، جنہوں نے افتتاحی تختی کی نقاب کشائی کرکے بی ایس پروگرامز کا باقاعدہ افتتاح کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار محمد عاصم شیر میکن نے طلبہ سے اردو، انگریزی اور پنجابی زبانوں میں گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان خود کو مستقبل کے علمی و فنی چیلنجز کے لیے تیار کریں، یہ ملک آپ کا ہے اور مستقبل میں آپ ہی نے اس کی باگ ڈور سنبھالنی ہے ۔دورانِ خطاب اپنے مرحوم والد محترم کا ذکر کرتے ہوئے سردار عاصم شیر میکن آبدیدہ ہوگئے ۔ انہوں نے طلبہ کو اپنا ذاتی رابطہ نمبر دیتے ہوئے کہا کہ آپ میرے حلقے کا قیمتی سرمایہ ہیں، میرے دروازے آپ کے لیے ہر وقت کھلے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...