پیپلز پارٹی اور جمہوریت لازم و ملزوم ہیں ،علی ساول

 پیپلز پارٹی اور جمہوریت  لازم و ملزوم ہیں ،علی ساول

خوشاب(نمائندہ دُنیا)پاکستان پیپلز پارٹی ضلع خوشاب کے صدر ملک محمد علی ساول نے کہا ہے۔

 کہ پیپلز پارٹی اور جمہوریت لازم و ملزوم ہیں اس نظریاتی جماعت کے قائدین کی جمہوریت پسندی کو کسی بھی صورت میں حکومت نوازی سے تعبیر نہیں کی جا سکتا ، چیئر مین بلاول بھٹو اور صدر مملکت آصف علی زرداری کا ہر قدم جمہوریت اور جمہوری اداروں کے استحکام کیلئے ہی اٹھے گا۔ میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ اس نظریاتی جماعت نے ہر دور میں اپنے جاندار پارلیمانی کردار سے جمہور یت، جمہوری اداروں کا تحفظ کیا ۔اور اب بھی اپنے اس مشن پر سختی سے کار بند ر ہتے ہوئے عوام کی فلاح بہبود اور جمہوریت کی گاڑی کو درست سمت میں رواں دوان رکھنے کیلئے حکومت کے شانہ بشانہ کام کر رہی ہے ، انہوں نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کے اراکین اسمبلی قومی اور صوبائی ایوانوں میں بطریق احسن اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہے ہیں اور ان کے مثبت طر عمل کی بدولت کسی بھی طالع آزما کو جمہوریت جمہوری اداروں کیخلاف سازش کرنے کی جرات نہیں ہو گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...