قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم سمیت 2 ملزمان گرفتار
میانوالی (نامہ نگار)تھانہ مکڑوال پولیس کی کاروائیاں، قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم سمیت 2 ملزمان گرفتار، اسلحہ آتشیں برآمد، مقدمات درج ڈی پی او میانوالی ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر جرائم پیشہ افراد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے۔
ایس ایچ او تھانہ مکڑوال انسپکٹر فاروق احمد خان اور انکی ٹیم نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم حاشر خان ولد محمد یونس سکنہ سلطان خیل کو گرفتار کرکے دوران تفتیش انکشاف پر مستعملہ وقوعہ اسلحہ پسٹل 30 بور برآمد کیا۔ جبکہ ایک اور کاروائی میں دوران چیکنگ محمد شکیل ولد نذیر احمد سکنہ ونجاری سے پسٹل 30 بور برآمد کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments