پیکٹا فیلڈ آفس کے جناح ہال میں ضلع لیول کے سٹیم مقابلہ جات کا انعقاد
میانوالی (نامہ نگار)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق سکول اینڈ ایجو کیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتما م پیکٹا فیلڈ آفس کے جناح ہال میں ضلع لیول کے سٹیم مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کا ٹھیا تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے مختلف سکولوں کے طلباء و طالبات کی جا نب سے سٹیم مقابلہ جات میں سائنس، ٹیکنالو جی، آرٹس، انجینئر نگ اورر یاضی کے تیار کر دہ سائنسی ماڈلز کا جائزہ لیا اور طلبا کی ذہنی تخلیقی صلا حیتوں کو خصوصی طور پر سراہا۔اس موقع پر سی ای او ایجو کیشن نذیر احمد چھینہ نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ میں بتا یا کہ سٹیم مقابلہ جات میں تینوں تحصیلوں کے 18سکولوں کے 60سے زائد طلباء و طالبات نے حصہ لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments