جدید سفری سہولیات سے آراستہ قراقرم ایکسپریس کا افتتاح

جدید سفری سہولیات سے آراستہ  قراقرم ایکسپریس کا افتتاح

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)جدید سفری سہولیات سے آراستہ ریلوے کی ماڈل ٹرین قراقرم ایکسپریس نے نجی شعبہ کے تحت سفر کا آغاز کر دیا ہے ۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے محمد حفیظ اللہ نے میسز پرائم ریل کے ڈائریکٹرز کے ہمراہ لاہور ریلوے سٹیشن پر ٹرین کا افتتاح اور مسافروں کو کراچی روانہ کیا۔نجی فرم میسرز پرائم ریل نے 6 نومبر تک ٹرین کی تمام کلاسز کے کرایوں میں 25فیصد رعایت کا اعلان کیا ہے ۔ ٹرین میں مسافروں کو دوران سفر منرل واٹر، تازہ کھانا، بیڈنگ، موبائل چارجنگ، وائے فائے اور انفوٹینمنٹ سسٹم جیسی جدید سہولیات سمیت اے سی سلیپر اور اے سی بزنس کلاس میں کمپلیمینٹری سروس بھی دستیاب ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...