جھنگ:سول ویٹرنری ہسپتال میں جدید آپریشن تھیٹر کا افتتاح

جھنگ:سول ویٹرنری ہسپتال میں جدید آپریشن تھیٹر کا افتتاح

مویشی پال حضرات کو علاج معالجے کی جدید سہولیات میسر آئیں گی

فیصل آباد( سٹی رپورٹر)محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب کی جانب سے ضلع جھنگ کے مویشی پال حضرات کو جدید اور معیاری ویٹرنری سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں ایک اور سنگ میل عبور کر لیا گیا۔ سول ویٹرنری ہسپتال جھنگ صدر میں جدید آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا گیا۔سابق رکن صوبائی اسمبلی شیخ محمد یعقوب مہمان خصوصی تھے ۔ ڈاکٹر عون شاہ، ڈاکٹر اختر رسول (کالج آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز جھنگ) سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔سابق رکن اسمبلی نے محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب کی کاوشوں کو سراہا اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے کسان دوست اقدامات کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے آپریشن تھیٹر کے قیام کو ضلع میں جدید ویٹرنری سہولیات کی فراہمی کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر مختار احمد، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک جھنگ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ محکمہ کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ جدید سہولیات، آپریشن تھیٹر، الٹراساؤنڈ، ایکسرے ، جدید تشخیصی لیبارٹریوں، موبائل ویٹرنری ہسپتالوں اور پنجاب لائیوسٹاک کارڈ کے ثمرات حقیقی معنوں میں مویشی پال حضرات تک ان کی دہلیز پر پہنچائے جائیں۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...