وزیر بلدیات کی زیر صدارت وزیر اعلیٰ کی جانب سے قائم کمیٹی کا اجلاس
کراچی(آئی این پی)وزیر بلدیات ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹوکی ہدایت پر وزیر اعلی سندھ کی جانب سے قائم اعلی سطح کمیٹی سندھ بھر کی لوکل کاؤنسلسز تک کی کارکردگی شفافیت اور شکایات کے حوالے سے جائزہ لیے کر اسکی حتمی سفارشات وزیر اعلی کو پیش کی جائے گی۔
وزیر بلدیات نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو کو لوکل کاونسلسز تک مختلف مد میں شکایات موصول ہوئیں جنگی بنیاد پر انہوں نے وزیر اعلیٰ کو ہدایات دیں کہ ان شکایات کے تدارک کے لیے فوری اقدامات کئے جائیں جس پر وزیر اعلیٰ نے وزیر وزیر بلدیات کی چیئرمین شپ میں ایک اعلیٰ سطی کمیٹی قائم کی جس کے اراکین میں ایڈئشنل چیف سکیریٹری بلدیات وسیم شمشاد چیف انسیکشن کے نمائندے انور شر ،لوکل گورئمنٹ کلیشن کے ممبر عبد الرحیم سومرو اور میر حسن علی شامل ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments