جڑواں شہروں میں انسداد پولیو مہم 2نومبر سے شروع ہوگی

جڑواں شہروں میں انسداد پولیو مہم 2نومبر سے شروع ہوگی

اسلام آباد میں 4لاکھ، راوالپنڈی میں 9لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف

اسلام آباد، راولپنڈی (خصوصی رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) اسلام آباد میں سال 2026کی چھٹی انسداد پولیو مہم کا افتتاح ڈپٹی کمشنر عرفان میمن نے گولڑہ ریلوے سٹیشن پر کیا، جہاں انہوں نے ٹرین میں سفر کرنے والے بچوں کو پولیو سے بچا ئوکے قطرے پلا کر چار روزہ مہم کا آغاز کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹرز نے ڈپٹی کمشنر کو مہم کے انتظامات اور تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ حکام کے مطابق انسداد پولیو مہم 2نومبر سے 5نومبر تک جاری رہے گی، جس کے دوران وفاقی دارالحکومت میں پانچ سال سے کم عمر کے مجموعی طور پر 4لاکھ 47ہزار 614بچوں کو پولیو سے بچائو کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق مہم کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو قطرے پلانے کے علاوہ تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں میں بھی خدمات انجام دیں گی۔ پنجاب ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (ای او سی) کے کوآرڈینیٹر خالد پرویز کی زیر صدارت نومبر کی انسدادِ پولیو مہم کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے 13اضلاع کی ضلعی ہیلتھ اتھارٹیز کے نمائندوں کا آن لائن اجلاس ہوا۔ نومبر کی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز 2نومبر سے ہوگا، جو لاہور میں 8نومبر تک جاری رہے گی، جبکہ راولپنڈی سمیت پنجاب کے دیگر 12اضلاع میں مہم چار روز تک جاری رہے گی۔ ان اضلاع میں تین روز گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...