فوڈ واک میں شہریوں کو ٹریفک سے پاک تفریحی ماحول میسر ہوگا، میئر کراچی
کراچی (این این آئی)میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہریوں کو بہترین تفریحی اور کھانے پینے کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے چنیسر ٹاؤن کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔
سندھی مسلم سوسائٹی میں قائم فوڈ واک شہریوں کو ٹریفک سے پاک اور خوشگوار ماحول فراہم کرے گی، جہاں خاندان کے افراد اطمینان کے ساتھ وقت گزار سکیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھی مسلم سوسائٹی میں قائم فوڈ واک کے دورے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر چیئرمین چنیسر ٹاؤن فرحان غنی بھی ان کے ہمراہ تھے ، جنہوں نے میئر کراچی کو منصوبے کے مختلف پہلوؤں، دستیاب سہولیات اور انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔میئر کراچی نے منصوبے کا جائزہ لیتے ہوئے چنیسر ٹاؤن کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ چنیسر ٹاؤن شاباش کا مستحق ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments