ڈپٹی کمشنر کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ، طبی سہولیات کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ، طبی سہولیات کا جائزہ

عائشہ رضوان نے زیر علاج مریضوں کی عیادت اور ان کے لواحقین سے ملاقات کی

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز (ڈی ایچ کیو) ہسپتال چنیوٹ کا دورہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات سمیت مختلف انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر عمیر طاہر اور دیگر متعلقہ افسر بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کی کینٹین، بلڈ بینک، آکسیجن روم، ایمرجنسی، ٹراما سینٹر، ڈائلیسز، ہارٹ، گائنی اور چلڈرن سمیت مختلف وارڈز کا دورہ کیا اور طبی سہولیات، صفائی ستھرائی اور انتظامی امور کا معائنہ کیا۔

انہوں نے زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور ان کے لواحقین سے ملاقات کرکے علاج معالجے کی سہولیات اور ادویات کی فراہمی کے حوالے سے دریافت کیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے مردہ خانے اور پوسٹ مارٹم روم کا بھی معائنہ کیا اور وہاں خصوصی ڈیپ کلیننگ یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ایمرجنسی ایگزٹ پوائنٹس کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی دستیابی اور فعالیت یقینی بنانے ، جبکہ وارڈز کے اطراف اور ہسپتال کے پچھلے حصے کے راستوں کی مکمل صفائی کے احکامات بھی جاری کیے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...