اے سی کا کمپری ہنسو سکول میں تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ

اے سی کا کمپری ہنسو سکول میں تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ

صفائی، تزئین و آرائش، نظم و ضبط اور کھیلوں کے انتظامات پراظہار اطمینان

مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ اُمِ حبیبہ نے گورنمنٹ کمپری ہنسو سکول کا دورہ کیا اور تعلیمی سرگرمیوں، نصابی و ہم نصابی پروگراموں، کھیلوں کے انتظامات اور مجموعی تعلیمی ماحول کا جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے سکول کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور تعلیمی معیار کی بہتری، طلبہ کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور ہم نصابی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے انتظامیہ کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے طلبہ کی کارکردگی اور تعلیمی سرگرمیوں میں دلچسپی کو بھی قابلِ تحسین قرار دیا۔دورے کے دوران سکول کی صفائی، تزئین و آرائش، نظم و ضبط اور انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا، جبکہ کھیلوں کی سرگرمیوں سے متعلق آن لائن ڈیٹا انٹری ریکارڈ بھی چیک کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے مجموعی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔اُمِ حبیبہ کا کہنا تھا کہ تعلیمی ادارے معاشرے کی ترقی میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔ معیاری تعلیم کے ساتھ طلبہ کو سازگار ماحول، کھیلوں اور ہم نصابی سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنا ان کی ذہنی، جسمانی اور اخلاقی تربیت کے لیے ضروری ہے ۔ ایسی سرگرمیاں خود اعتمادی، نظم و ضبط، قائدانہ صلاحیتوں اور ٹیم ورک کے جذبے کو فروغ دیتی ہیں۔انہوں نے سکول انتظامیہ اور اساتذہ کی محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں بہتری کے لیے کی جانے والی کوششیں قابلِ تحسین ہیں۔ اس موقع پر کلسٹر فوکل پرسن عبدالغفار خان کاکڑ نے انہیں سکول کے مختلف شعبہ جات اور جاری تعلیمی و انتظامی اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...