نہر خیام پر جاری متنازع تعمیرات سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج

نہر خیام پر جاری متنازع تعمیرات سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج

پٹیشن سیف الدین ایڈووکیٹ نے جمع کرائی،غیر قانونی کام روکنے کی استدعا پیپلز پارٹی چائنا کٹنگ 2کے ذریعے زمینوں پر قبضہ کر رہی ہے ،منعم ظفرخان

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی نے نہر خیام پر جاری متنازع تعمیرات کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کردی۔پٹیشن نائب امیر جماعت اسلامی کراچی و اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈووکیٹ نے سندھ ہائی کورٹ میں جمع کرائی اور عدالت سے استدعا کی کہ نہر خیام پر غیر قانونی تعمیرات روکنے کا فی الفور حکم دیا جائے ۔بعدازاں امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفرخان نے سیف الدین ایڈووکیٹ کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کراچی میں سرکاری زمینوں، پارکس اور کھیل کے میدانوں پر قبضوں کا سلسلہ تشویش ناک صورت اختیار کر چکا ہے ۔ ایم کیو ایم کی چائنا کٹنگ 1کے بعد اب پیپلزپارٹی چائنا کٹنگ 2کے ذریعے شہر کے اہم علاقوں، بالخصوص کلفٹن کو نشانہ بنارہی ہے۔

کلفٹن کے متعدد پارکس کو مختلف اداروں اور نجی فریقوں کے حوالے کرکے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے خوبصورت نام پر تجارتی سرگرمیاں شروع کر دی گئی ہیں۔ نہرِ خیام بھی اسی چائنا کٹنگ 2کی زد میں ہے جسے اس کی اصل حالت سے محروم کرکے محدود نالوں میں تبدیل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اس عمل کو کسی صورت قبول نہیں کرے گی۔ جماعت اسلامی نے نہرِ خیام کی بحالی اور متنازع تعمیرات کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے اور سٹی کونسل میں بھی اس حوالے سے خط لکھا گیا ہے ۔ آئندہ اجلاس میں بھی یہ معاملہ اٹھایا جائے گا۔ جماعت اسلامی کلفٹن کے رہائشیوں کے احتجاج میں ان کے ساتھ ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...