جھنگ ڈپٹی کمشنر کا اجلاس ، ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا

 جھنگ ڈپٹی کمشنر کا اجلاس ، ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا

متعلقہ محکموں کے افسروں نے کارکردگی اور جاری منصوبوں پر بریفنگ دی

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے گڈ گورننس اور بہتر پبلک سروس ڈیلیوری کے وژن کے تحت ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) عبدالرحمن کی زیر صدارت ضلعی محکموں کے سربراہان کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر میں جاری ترقیاتی اور بیوٹیفکیشن سکیموں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں واسا، ضلع کونسل، محکمہ صحت، تعلیم، میونسپل کمیٹی، ایکسائز، صاف پانی، ماحولیات، انڈسٹریز، زراعت، فوڈ اتھارٹی، ریسکیو 1122، ٹریفک پولیس، ہائی ویز اور ستھرا پنجاب سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسروں نے شرکت کی اور اپنے محکموں کی کارکردگی اور جاری منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر نے وزیراعلیٰ پنجاب کے عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے ، ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔مزید برآں ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) عبدالرحمن نے علی الصبح جھنگ سٹی اور صدر کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے ستھرا پنجاب ایجنسی جھنگ کی جانب سے جاری صفائی آپریشن کا تفصیلی جائزہ لیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...