سائبر سکیورٹی روزمرہ زندگی کے تحفظ کا اہم چیلنج ،شزافاطمہ
پی ٹی اے کے زیر اہتمام یو این ڈی پی کے اشترا ک سے ہفتہ آگاہی ختم ،احتیاط برتنے پر زور
اسلام آباد (نیوز رپورٹر) پی ٹی اے کے زیرِ اہتمام اقوامِ متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کے اشتراک سے ہفتۂ آگاہی برائے سائبر سکیورٹی 2026کی اختتامی تقریب ہوئی۔ ملک گیر آگاہی مہم کا عنوان \\\'\\\'محفوظ، مستحکم اور قابلِ اعتماد سائبر اسپیس کی تشکیل\\\'\\\' تھا۔ مہم کا مقصد عوام میں سائبر سکیورٹی، ڈیجیٹل تحفظ، ٹیکنالوجی کے ذمہ دارانہ استعمال اور درست معلومات کی تصدیق کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا تھا۔تقریب میں حکام، بین الاقوامی اداروں کے نمائندوں، ٹیلی کام آپریٹرز، تعلیمی اداروں اور ذرائع ابلاغ سے وابستہ شخصیات نے شرکت، وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ سائبر سکیورٹی اب محض انفارمیشن ٹیکنالوجی کا معاملہ نہیں رہی بلکہ قومی سلامتی، معاشی استحکام، پائیدار ترقی اور شہریوں کی روزمرہ زندگی کے تحفظ کا ایک اہم چیلنج بن چکی ہے ۔ سائبر خطرات کی نوعیت تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے اور مصنوعی ذہانت نے آن لائن فراڈ کے طریقوں کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے ۔ جعلی فون کالز، نمبر کلوننگ، بینکنگ فراڈ اور دوسروں کی ڈیجیٹل شناخت کا غلط استعمال اس قدر حقیقت سے قریب ہو چکا ہے کہ عام شہریوں کے لیے اصل اور جعلی رابطوں میں فرق کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے ۔ سوشل میڈیا پر بچوں کی تصاویر، گھروں کے پتے ، گاڑیوں کے نمبر، رہائش گاہوں کے بیرونی مناظر اور بچوں کے سکولوں سے متعلق معلومات غیرضروری طور پر شیئر کرنے سے ذاتی سلامتی کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments