گھنٹہ گھر کے اطراف 5پارکنگ پلازوں کی تعمیر تیزی سے جاری

 گھنٹہ گھر کے اطراف 5پارکنگ پلازوں کی تعمیر تیزی سے جاری

ڈپٹی کمشنر کا زیر تعمیر پارکنگ سائٹس کا تفصیلی دورہ ، کام تیز کر نے کی ہدایت

فیصل آباد(سٹی رپورٹر) گھنٹہ گھر اور اس کے اطراف پارکنگ مسائل کے مؤثر اور مستقل حل کے لیے پانچ پارکنگ پلازوں پر تیزی سے تعمیراتی کام جاری ہے ۔ ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے زیر تعمیر پارکنگ سائٹس کا تفصیلی دورہ کیا اور کچہری بازار (ذیل گھر)، امین پور بازار، کارخانہ بازار اور ڈگلس پورہ میں جاری ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام اور ٹھیکیداروں کو تعمیراتی کاموں کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا کہ تمام پارکنگ پلازے ہر صورت مقررہ ٹائم فریم کے اندر مکمل کیے جائیں تاکہ عوام کو جلد از جلد بہترین پارکنگ سہولیات میسر آ سکیں۔ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے کہا کہ ان پارکنگ پلازوں کی بدولت مرکزی تجارتی مراکز میں پارکنگ کا درپیش سنگین مسئلہ مستقل طور پر حل ہو جائیگا۔ ان پارکنگ سائٹس پر ہزاروں موٹر سائیکلوں کی پارکنگ کی گنجائش پیدا ہوگی، جس سے نہ صرف بازاروں میں ٹریفک کی روانی بحال ہوگی بلکہ تاجروں اور خریداروں کی آمدورفت میں بھی بڑی آسانی ہوگی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...