پمز، چارج نرس کی 148اسامیوں پر امیدواروں کی فہرست جاری
68امیدوار مقررہ تاریخ تک رجسٹریشن نہ ہونے کے باعث ابتدائی طور پر مسترد
اسلام آباد (ایس ایم زمان) فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے پمز میں گریڈ 16کی چارج نرس کی 148اسامیوں پر بھرتی کیلئے امیدواروں کو ابتدائی شارٹ لسٹ کیا ہے، جبکہ 68امیدواروں کو پاکستان نرسنگ کونسل میں مقررہ تاریخ تک رجسٹریشن نہ ہونے کے باعث ابتدائی طور پر مسترد کر دیا گیا ہے۔ ایف پی ایس سی کے مطابق شارٹ لسٹ کیے گئے امیدواروں کو دستاویزات کی اصل حالت میں تصدیق اور انٹرویو کیلئے شیڈول جاری ہونے پر بلایا جائے گا، تاہم ان کی حتمی اہلیت کمیشن کی منظوری اور پیش کردہ دستاویزات کی تصدیق سے مشروط ہو گی۔ ایف پی ایس سی کے مطابق امیدواروں کی ابتدائی جانچ آن لائن درخواستوں اور ای میل کے ذریعے موصول ہونے والی دستاویزات کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ یہ بھرتیاں وزارت قومی صحت کے ماتحت پمز اسلام آباد میں چارج نرس کی 148اسامیوں کیلئے کی جا رہی ہیں۔ کمیشن نے امیدواروں کو میرٹ اور صوبائی و علاقائی کوٹے کے تحت مختلف زمروں میں تقسیم کیا ہے ، جن میں پنجاب، سندھ کے دیہی اور شہری علاقے، خیبر پختونخوا، بلوچستان، سابق قبائلی علاقے ، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر شامل ہیں۔ فہرست میں خواتین اور غیر مسلم امیدواروں کیلئے مختص کوٹے بھی شامل ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments