اسلام آباد کے کمرشل مراکز کی تزئین و آرائش ، انفراسٹرکچر بہتر بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد کے کمرشل مراکز کی تزئین و آرائش ، انفراسٹرکچر بہتر بنانے کا فیصلہ

چیئرمین سی ڈی اے کا کوہسار ، جناح سپر مارکیٹ اور ایف سکس مرکز کا دورہ، منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایتباہمی رابطے اور کوآرڈینیشن کو موثر ، فٹ پاتھوں کی بحالی ، اپ گریڈیشن،معیار پر سمجھوتہ نہ کیا جائے ، سہیل اشرف

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نے جمعہ کو اسلام آباد کے مختلف کمرشل مراکز، بشمول کوہسار مارکیٹ، جناح سپر مارکیٹ (ایف سیون) اور ایف سکس مرکز کا دورہ کیا اور وہاں جاری ترقیاتی، تزئین و آرائش اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے کاموں کا جائزہ لیا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے مختلف کمرشل مراکز میں جاری اپ گریڈیشن، خوبصورتی اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے اقدامات پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔ انہیں اب تک ہونے والی پیش رفت، انفراسٹرکچر کی بہتری، عوامی مقامات کی تزئین و آرائش اور شہریوں، خریداروں اور ان مراکز میں آنے والے افراد کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے کیے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل انفراسٹرکچر، ڈائریکٹر جنرل ای اینڈ ایم، چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد (ایم سی آئی)، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) اور متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر بھی چیئرمین سی ڈی اے کے ہمراہ تھے ۔ چیئرمین سی ڈی اے نے متعلقہ شعبوں کو ہدایت کی کہ باہمی رابطے اور کوآرڈینیشن کو مزید موثر بنایا جائے ، جہاں ضرورت ہو کام کی رفتار تیز کی جائے اور تمام ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ تعمیراتی معیار اور کام کے اعلی معیارات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایات اور چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف کی زیر نگرانی اسلام آباد کے مختلف کمرشل مراکز کی مجموعی حالت بہتر بنانے کیلئے جامع اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں سڑکوں کی بہتری، فٹ پاتھوں کی بحالی اور اپ گریڈیشن، پارکنگ کے بہتر انتظامات اور مجموعی انفراسٹرکچر کی بہتری پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ شہریوں کو درپیش ٹریفک کی روانی اور پارکنگ کے مسائل کا موثر حل ممکن بنایا جا سکے ۔اسلام آباد کے مختلف مراکز کی ترقی، خوبصورتی اور اپ گریڈیشن کیلئے سی ڈی اے کی کاوشوں کو شہریوں کی جانب سے سراہا جا رہا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...