لدی ٹرالیوں کی آمدورفت شہریوں اور دیگر مسافروں کے لیے حادثات کا سبب نہ بنے ،کمشنر
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) شوگر ملوں میں کرشنگ سیزن کے دوران گنے سے لدی ٹرالیوں کی آمدورفت شہریوں اور دیگر مسافروں کے لیے حادثات کا سبب نہ بنے ، کمشنر سرگودھا حافظ شوکت علی نے متعلقہ محکموں کو روڈ سیفٹی کے مؤثر انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔
کمشنر نے واضح کیا کہ گنے کی ٹرالیوں پر ریفلیکٹرز کی تنصیب لازمی بنائی جائے ، اوورلوڈنگ کی روک تھام کے لیے مؤثر کارروائیاں کی جائیں اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ کرشنگ سیزن کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے ساتھ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ بھی یقینی بنایا جائے۔ ، اس مقصد کے لیے ٹریفک پولیس اور متعلقہ محکمے مربوط حکمت عملی کے تحت اقدامات کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments