میانوالی: ہوٹل،کریانہ سٹور،فوڈ پوائنٹس کے جائزے
میانوالی: ہوٹل،کریانہ سٹور،فوڈ پوائنٹس کے جائزے گاڑیوں اورموٹر سائیکلوں میں 25990لیٹردودھ کو چیک کیا گیا
میانوالی (نامہ نگار)صحت دشمن عناصر کی سرکوبی کے لئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کوشاں۔ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمداور ڈپٹی کمشنر شاہدعباس کاٹھیا کی ہدایات پرپنجاب فوڈ اتھارٹی میانوالی ٹیم کا صحت دشمن عناصرکے خلا ف گزشتہ ہفتے کے دوران ضلع بھر میں مختلف فوڈ بزنس کے معائنے ،جن میں ہوٹل،کریانہ سٹور،فوڈ پوائنٹس،گوشت کی دوکانوں،دودھ کی دوکانوں اورمٹھائی کے کارخانوں پر عوام الناس کی صحت کے حوالے سے پنجاب فوڈ اتھارٹی میانوالی میں چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے ،چیکنگ کے دوران میانوالی میں داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ لگاکر دودھ لانے اور لے جانے والی گاڑیوں اورموٹر سائیکلوں میں 25990لیٹردودھ کو چیک کیاگیا۔مختلف کاروائیوں کے موقع پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کے قوانین کے تحت11.24کلوگرام زائدالمعیادکھانے کی اشیا ء،5.18کلوگرام مضر صحت مصحالحہ جات،35لیٹر مشروبات،6کلوگرام باسی سبزی،18لیٹرآئل،52.2کلوگرام ممنوع چائنہ نمک،2کلواچار،2.5کلوگرام چائے کی پتی،25لیٹر دودھ،3کلوگرام کیچپ ضائع کروادیا گیا اور مجموعی طور پر242000روپے کا جرمانہ کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments