غفلت،8اہلکاروں برخاست، ایک سب انسپکٹر کی تنزلی
غفلت،8اہلکاروں برخاست، ایک سب انسپکٹر کی تنزلی 6 اہلکاروں کی تنخواہوں میں کمی ، 120 پولیس ملازمان کو جرمانے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا پولیس میں محکمانہ احتساب کا عمل تیز کرتے ہوئے گزشتہ تین ماہ کے دوران غفلت، لاپرواہی اور دیگر خلاف ورزیوں کے مرتکب پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف مختلف سزائیں دی گئیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا توقیر محمد نعیم کی جانب سے جاری محکمانہ کارروائیوں کے دوران 8 اہلکاروں کو ملازمت سے برخاست، ایک سب انسپکٹر کو عہدے میں تنزلی جبکہ 6 اہلکاروں کی تنخواہوں میں کمی کی سزا دی گئی۔ مزید برآں، 120 پولیس ملازمان کو سنشور، جرمانے ، سروس ضبطی اور دیگر محکمانہ سزائیں سنائی گئیں، جبکہ 34 اہلکاروں کو وارننگ جاری کی گئی۔ ڈی پی او سرگودھا کا کہنا ہے کہ پولیس فورس میں احتساب، نظم و ضبط اور فرائض کی ادائیگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، غفلت، لاپرواہی اور اختیارات کے ناجائز استعمال میں ملوث اہلکاروں کے خلاف بلاامتیاز محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکار عوام کے خادم ہیں اور اختیارات سے تجاوز کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments