لینٹر چھت اچانک گرنے سے ایک مزدور جاں بحق ، چار زخمی

 لینٹر چھت اچانک گرنے سے ایک مزدور جاں بحق ، چار زخمی

لینٹر چھت اچانک گرنے سے ایک مزدور جاں بحق ، چار زخمی فارم کی تعمیر کے دوران چھت گرنے سے کام کرنے والے مزدور ملبے تلے دب گئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) زیرِ تعمیر کیٹل فارم کی لینٹر چھت اچانک گرنے سے ایک مزدور جاں بحق جبکہ چار زخمی ہو گئے ۔ حادثہ چک نمبر 114 شمالی میں پیش آیا جہاں مویشیوں کے لیے فارم کی تعمیر کے دوران چھت گرنے سے کام کرنے والے مزدور ملبے تلے دب گئے ۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں دو ایمبولینسز اور دو ریسکیو گاڑیوں کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمی مزدوروں کو ملبے سے نکال کر ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور ہسپتال منتقل کر دیا، جبکہ خصوصی ٹیموں نے ملبے تلے دبے جاں بحق مزدور کی میت بھی نکال لی۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مظہر شاہ کی ہدایات پر جاری ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...