غریب کش پالیسی نے سبزی فروشوں کا روزی کمانا مشکل بنا
غریب کش پالیسی نے سبزی فروشوں کا روزی کمانا مشکل بنا اندرون شہر کی گلیوں میں کھڑی فروٹ اور سبزیوں کی ریڑھیوں کی پکڑ دھکڑ شروع
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) انتظامیہ کی غریب کش پالیسی نے بازاروں کے بعد گلی محلوں اور دور علاقوں میں فروٹ اور سبزی فروشوں کا روزی کمانا مشکل بنا کر رکھ دیا ہے ،بازاروں کے بعد اندرون شہر کی گلیوں میں کھڑی فروٹ اور سبزیوں کی ریڑھیوں کی پکڑ دھکڑ شروع کر دی گئی ہے جس کی وجہ سے ان غریبوں کو دو وقت کی روٹی کمانا مشکل ہو گئی ہے ریڑھی فروشوں کا کہنا ہے کہ انہیں ماڈل ریڑھی بازار میں بھی جگہ نہیں دی گئی اب اگر بازار سے ہٹ کر روزی کمارہے ہیں تو انتظامیہ یہاں بھی مشکل کھڑی کر رہی ہے ،اتنا کماتے نہیں جتنا بھاری جرمانہ کر دیا جاتا ہے دوسری جانب کاروپریشن حکام کا کہنا ہے کہ کمشنر سرگودھا کے حکم پر بلاامتیاز کارروائی کی جاری ہے شہر کو ریڑھیوں سے پاک کیا جارہا ہے ماڈل ریڑھی بازاروں میں پہلے آؤ پہلے پاؤ کی بنیاد پر سٹالز دیئے گئے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments