تعمیراتی و بیوٹیفکیشن منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ

تعمیراتی و بیوٹیفکیشن منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ

تعمیراتی و بیوٹیفکیشن منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہکاموں میں تاخیر اور ناقص معیار برداشت نہیں کیا جائے گا، کمشنر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا کے ترقیاتی منصوبوں کا کمشنر حافظ شوکت علی نے اچانک دورہ کرکے معائنہ کیا، جیل روڈ، پریس روڈ، آزاد روڈ، جنرل بس اسٹینڈ اور بھلوال روڈ پر جاری تعمیراتی و بیوٹیفکیشن منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ، کاموں میں تاخیر اور ناقص معیار برداشت نہیں کیا جائے گا، مقررہ مدت میں معیاری تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت۔ کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور واسا کے زیرِ نگرانی جاری پی ڈی پی منصوبوں، محکمہ ہائی ویز کے ترقیاتی کاموں اور پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے تحت جاری بیوٹیفکیشن منصوبوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ کمشنر نے جیل روڈ، پریس روڈ، آزاد روڈ، جنرل بس اسٹینڈ اور بھلوال روڈ پر جاری منصوبوں کی رفتار، تعمیراتی سرگرمیوں اور شہری انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا، جبکہ متعلقہ افسران نے انہیں منصوبوں کی موجودہ صورتحال اور پیش رفت سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر کمشنر حافظ شوکت علی نے واضح ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں میں محض کاغذی پیش رفت کے بجائے عملی کام کی رفتار اور تعمیراتی معیار کو یقینی بنایا جائے ، ناقص میٹریل یا غیر معیاری کام کی گنجائش نہ چھوڑی جائے اور تمام منصوبے مقررہ مدت کے اندر مکمل کیے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...