کندیاں :ذہنی معذور 25 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی
کندیاں :ذہنی معذور 25 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتیعمران نامی اوباش نے گھر میں اکیلا پا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ، مقدمہ درج
کندیاں(نمائندہ دنیا)پپلاں نصیر والا میں ذہنی معذوری کا شکار 25 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی، ملزم کے خلاف مقدمہ درج ۔تحصیل پپلاں کے علاقے نصیر والا میں ذہنی معذوری کا شکار 25 سالہ لڑکی کو عمران نامی اوباش نے گھر میں اکیلا پا کر اسے مبینہ طور زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا لڑکی کی طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال جایا گیا جہاں زیادتی کے افسوسناک واقعے کا انکشاف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میانوالی میں لیڈی ڈاکٹر کے طبی معائنے کے دوران ہوا جہاں ڈاکٹر کی نشاندہی پر معاملہ والدین کے علم میں آیااطلاع ملنے پر پپلاں پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم عمران ولد اسلم کے خلاف متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments