24 گھنٹے طبی سہولیات فراہم کرنے کا حکومتی حکم نظرانداز

 24 گھنٹے طبی سہولیات فراہم کرنے کا حکومتی حکم نظرانداز

24 گھنٹے طبی سہولیات فراہم کرنے کا حکومتی حکم نظرانداز 30 سے زائد بنیادی مراکز صحت میں رات کے وقت عملہ غائب

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) دیہی علاقوں میں 24 گھنٹے طبی سہولیات فراہم کرنے کا حکومتی حکم نظرانداز، 30 سے زائد بنیادی مراکز صحت میں رات کے وقت عملہ غائب ہونے کی شکایات، ہنگامی صورتحال میں مریض علاج کے لیے دربدر ہونے لگے ،تفصیل کے مطابق حکومت نے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیٔر کے تحت 30 سے زائد بنیادی مراکز صحت کو 24 گھنٹے فعال رکھنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں تاکہ دور دراز علاقوں کے عوام کو ہنگامی حالات میں فوری طبی امداد میسر آ سکے ، مگر متعلقہ علاقوں کے مکینوں کے مطابق متعدد مراکز میں شام ہوتے ہی طبی عملہ غائب ہو جاتا ہے اور صرف چوکیدار موجود رہتا ہے ۔ ڈاکٹرز اور دیگر عملے کی عدم دستیابی کے باعث ایمرجنسی کی صورت میں مریضوں کو نجی ہسپتالوں یا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا رخ کرنا پڑتا ہے ، جس سے بروقت علاج کی حکومتی پالیسی اور 24 گھنٹے طبی سہولیات کی فراہمی کا مقصد متاثر ہو رہا ہے ۔ علاقہ مکینوں نے اعلیٰ حکام سے مراکز کی اچانک چیکنگ، عملے کی حاضری یقینی بنانے اور غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...