ریڑھیوں پر ریفلیکٹرز نہ لگانے کی روش ٹریفک حادثات میں اضافہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) شہر اور گردونواح میں ٹریکٹر ٹرالیوں اور ریڑھیوں پر ریفلیکٹرز نہ لگانے کی روش ٹریفک حادثات کے اضافہ کا سبب بن رہی ہے ۔
بالخصوص رات بھر سبزی منڈیوں پر جانیوالی گاڑیو ں اور ریڑھیوں کا شاہراؤں پر رش رہتا ہے ، علی الصبح خریدار بھی پہنچنا شروع ہو جاتے ہیں ان اوقات میں حادثات کی شرح میں گزشتہ چند روز سے مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا بھی رہتا ہے ،منڈی کے تاجروں کا کہنا ہے کہ ریڑھی و ٹرالی مالکان کو ریفلیکٹرز لگانے کیلئے گاہے بگاہے کہا بھی جاتا ہے مگر اخلاقی جرات کامظاہرہ نہیں ،لہذا ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے فوری طور پر اس حوالے سے جاری حکومتی احکامات پر فوری عملدرآمد کو یقینی بنائیں، اور انہیں ریفلیکٹرز لگانے کا پابند بنایا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments