14بازاروں میں 6سیٹرآٹو رکشوں کے داخلے پر پابندی
14بازاروں میں 6سیٹرآٹو رکشوں کے داخلے پر پابندی جگہ جگہ سواریاں بٹھانے کی وجہ سے نہ صرف مشکلات بڑھ رہی ہیں ، ٹریفک پولیس
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ٹریفک کے بہاؤ اور حادثات کو کنٹرو ل کرنے کیلئے اندرون شہر 14 بازاروں میں موٹر سائیکل رکشے ، 6سیٹرآٹو رکشوں کے داخلے پر پابندی کی عملداری ممکن نہ ہو سکی ، اور صورتحال مزید گھمبیر ہونے لگی ہے ، ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ شہر میں چنگ چی رکشوں کی تعداد میں بھی بے پناہ اضافہ ہوا ہے ،اور ان کی طرف سے جگہ جگہ سواریاں بٹھانے کی وجہ سے نہ صرف مشکلات بڑھ رہی ہیں ،بلکہ پولیس اہلکار کو دیکھتے ہی یہ ڈرائیورز راستے میں آنیوالی ہر شے یہاں تک کے لوگوں کو روندتے ہوئے اپنے رکشے بھگا لیتے ہیں ،یہ امر حادثات کا موجب بھی بنا ہوا ہے ،قوانین کی پاسداری کیلئے متعدد بار رکشہ یونین سے نشستیں ہو چکی ہیں جن میں ہونیوالے فیصلوں پر یہ لوگ عملدرآمد کیلئے تیار نہیں، جس پر مرکزی گول چوک کے اطراف فیصل بازار،شاہین چوک،مسجد شہداء،نوری گیٹ،سٹی روڈ،کچہری بازار ،امین بازار،کارخانہ بازار، مسلم بازار سمیت 14بازاروں میں رکشوں کے داخلے پر پابندی کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ او ربلدیہ سرگودھا کو اقدامات کی ضرورت ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments