لکڑی سے کوئلہ تیار کرنے والی بھٹیوں کو وسعت دیدی گئی
لکڑی سے کوئلہ تیار کرنے والی بھٹیوں کو وسعت دیدی گئی ملاوٹ مافیا معیاری کوئلے میں ناقص کوئلہ شامل کرکے بوریاں تیار کر رہا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) شہر اور گردونواح میں کوئلے کی بڑھتی ہوئی کھپت نے لکڑی سے کوئلہ تیار کرنے والی بھٹیوں کے کاروبار کو بھی وسعت دے دی ہے اور درجنوں نئی بھٹیاں قائم ہونے لگی ہیں، جہاں تیار ہونے والا کوئلہ مارکیٹ میں سپلائی کیا جا رہا ہے ۔ ذرائع کے مطابق سردی کی شدت بڑھنے کے ساتھ کوئلے کی مانگ اور قیمتوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے ، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مبینہ ملاوٹ مافیا معیاری کوئلے میں کچہ، باریک اور ناقص کوئلہ شامل کرکے بوریاں تیار کر رہا ہے اور انہیں اصل کوئلے کے نام پر فروخت کیا جا رہا ہے ۔ دوسری جانب پہاڑی کانوں سے نکلنے والا کوئلہ بھی مارکیٹ میں دستیاب ہے ، تاہم صارفین کی زیادہ طلب بھٹیوں میں تیار ہونے والے کوئلے کی ہے ۔ صورتحال یہ ہے کہ مڈل مین مبینہ طور پر رات کے وقت اپنی مرضی کے نرخ مقرر کرتے ہیں اور اگلے روز انہی قیمتوں پر کوئلہ فروخت ہوتا ہے ، جبکہ معیار اور نرخوں کی جانچ کے لیے مؤثر سرکاری نگرانی دکھائی نہیں دیتی۔ شہریوں نے کوئلے میں ملاوٹ اور من مانے نرخوں کے خلاف متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے اور مارکیٹ میں چیک اینڈ بیلنس یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments