سڑکوں پر لگائے آئی کیٹ زندگیوں کیلئے خطرہ بنتے جارہے

سڑکوں پر لگائے آئی کیٹ زندگیوں کیلئے خطرہ بنتے جارہے

سڑکوں پر لگائے آئی کیٹ زندگیوں کیلئے خطرہ بنتے جارہے شہریوں نے فوری طور پر آئی کیٹ کی جگہ سپیڈ بریکر بنانے کا مطالبہ کردیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) شہر کی مختلف سڑکوں پر لگائے جانیوالے آئی کیٹ انسانی زندگیوں کیلئے خطرہ بنتے جارہے ہیں شہریوں نے فوری طور پر آئی کیٹ کی جگہ سپیڈ بریکر بنانے کا مطالبہ کردیا ہے ۔ آئی کیٹس نہ صرف انسانی زندگیوں کیلئے خطرہ بن رہے ہیں بلکہ کچھ عرصے بعد یہ ٹوٹ پھوٹ کر حادثات کا موجب ثابت ہورہے ہیں۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آئی کیٹ کی جگہ سپیڈ بریکر بنانے کے احکامات جاری کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...