اے ڈی سی ہیڈکوارٹرز کا سوشل ویلفیئر ڈائریکٹوریٹ ، شیلٹر ہوم کا دورہ

اے ڈی سی ہیڈکوارٹرز کا سوشل ویلفیئر ڈائریکٹوریٹ ، شیلٹر ہوم کا دورہ

اے ڈی سی ہیڈکوارٹرز کا سوشل ویلفیئر ڈائریکٹوریٹ ، شیلٹر ہوم کا دورہ انتظامی امور، عملے کی دستیابی، حاضری کے نظام اور مجموعی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹرز احمد مغیث نے اسسٹنٹ کمشنر (UT) عشبہ زینب ورک اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا عمیر اسلم کے ہمراہ ڈویژنل ڈائریکٹوریٹ سوشل ویلفیئر اور شیلٹر ہوم کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے انتظامی امور، عملے کی دستیابی، حاضری کے نظام اور مجموعی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ دورے کے دوران افسران نے دونوں اداروں میں دفتری امور، نظم و ضبط اور انتظامی انتظامات کا معائنہ کیا اور متعلقہ عملے کو بہتری کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹرز احمد مغیث نے واضح کیا کہ تمام ملازمین اپنی حاضری یقینی بنائیں اور تفویض کردہ فرائض ذمہ داری، پابندی وقت اور دیانتداری کے ساتھ انجام دیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اداروں کے انتظامی معاملات کو ہر لحاظ سے بہتر بنایا جائے اور سرکاری امور کی انجام دہی میں کسی قسم کی غفلت نہ برتی جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ شیلٹر ہوم سمیت تمام متعلقہ اداروں میں سہولیات اور انتظامات کو مؤثر بنایا جائے تاکہ وہاں آنے والے افراد کو بہتر سہولیات، مناسب ماحول اور معیاری خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...