سرگودھا میں طالبات کیلئے کرکٹ ارینا کا افتتاح کر دیا گیا

سرگودھا میں طالبات کیلئے کرکٹ ارینا کا افتتاح کر دیا گیا

سرگودھا میں طالبات کیلئے کرکٹ ارینا کا افتتاح کر دیا گیا وزیر اعلیٰ تعلیمی اداروں میں مثبت غیر نصابی سرگرمیوں پر توجہ دے رہیں: ارم حامد

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت سرگودھا میں طالبات کے لیے کرکٹ ارینا قائم کر دیا گیا، جس کا باقاعدہ افتتاح خاتون رکن قومی اسمبلی ارم حامد حمید نے کیا۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ارم حامد حمید نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف تعلیمی اداروں میں تعلیم کے ساتھ صحت مند اور مثبت غیر نصابی سرگرمیوں کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہی ہیں۔ سرگودھا میں طالبات کے لیے کرکٹ ارینا کا قیام اسی وژن کا ایک خوبصورت تحفہ ہے ، جس سے طالبات کو تعلیم کے ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھی حصہ لینے کے مواقع میسر آئیں گے ۔اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کی نمائندگی اسسٹنٹ کمشنر محمد ادریس نے کی۔ انہوں نے کرکٹ ارینا کے قیام پر طالبات کو مبارکباد پیش کی۔تقریب کے دوران مختلف کالجز کی طالبات کے درمیان نمائشی کرکٹ میچ بھی کھیلا گیا، جس میں کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور حاضرین سے خوب داد وصول کی۔تقریب میں طالبات کی بھرپور شرکت نے تعلیمی اداروں میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ اور خواتین کی کھیلوں میں حوصلہ افزائی کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...