ٹریکٹر ٹرالی تلے آکر موٹر سائیکل سوار بچی جاں بحق، ڈرائیور فرار

 ٹریکٹر ٹرالی تلے آکر موٹر سائیکل سوار بچی جاں بحق، ڈرائیور فرار

ٹریکٹر ٹرالی تلے آکر موٹر سائیکل سوار بچی جاں بحق، ڈرائیور فرارکومل شہزادی موٹر سائیکل پر بیٹھی تھی توزن بگڑنے پر گری ، ٹرالی سر سے گزر گئی

میانی (نامہ نگار )میانی کے میلاد چوک میں ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار کمسن بچی جاں بحق ہوگئی۔ جاں بحق ہونے والی بچی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (مردانہ) بھیرہ کی بھتیجی بتائی جاتی ہے ۔ حادثے کے بعد ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔بچی کے والد فخر عباس میلاد چوک میں مچھلی خرید رہے تھے ، جبکہ ان کی بیٹی کومل شہزادی موٹر سائیکل پر بیٹھی ہوئی تھی۔ اسی دوران قریب سے گزرنے والی ٹریکٹر ٹرالی کے باعث بچی کا توازن بگڑ گیا اور وہ موٹر سائیکل سے نیچے گر گئی۔ بدقسمتی سے ٹریکٹر ٹرالی کا پہیہ بچی کے سر پر چڑھ گیا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔حادثے کے فوراً بعد ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور بچی کی لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے رورل ہیلتھ سینٹر (آر ایچ سی) منتقل کر دی۔پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کرتے ہوئے فرار ہونے والے ڈرائیور کی تلاش اور قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...