سرگودھا میں محکمہ انہار کا پانی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن
سرگودھا میں محکمہ انہار کا پانی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن 7 کاشتکار رنگے ہاتھوں گرفتار، مقدمات ،محکمہ انہار کا کارروائیاں جاری رکھنے کا عندیہ
سرگودھا (سٹاف رپورٹر) محکمہ انہار کی ٹیموں نے بہک دائم، لعلووالی، بہک میکن سمیت دیگر علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے مزید 7 پانی چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور ان کے خلاف مقدمات درج کروا دیے ۔ ملزمان نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے زیرِ زمین پائپ بچھانے اور نہری پانی میں غیر قانونی کٹ لگا کر اپنی فصلوں کو سیراب کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا تھا۔ محکمہ انہار کی ٹیموں کو اطلاع ملنے پر مختلف علاقوں میں کریک ڈاؤن کیا گیا، جس کے دوران منور، یعقوب، محمد اسلم سمیت 7 کاشتکاروں کو مبینہ طور پر نہری پانی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا۔محکمہ انہار کی جانب سے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کروا دیے گئے ہیں، جبکہ پانی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا عندیہ دیا گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments