پو لیس کی کا رروائی ،منشیات فروش گرفتار
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ڈی پی او کی ہدایت پر پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش افضل کو گرفتارکر لیا۔
کاروائی 70شمالی کے علاقے میں کی گئی ،ملزم کے قبضہ سے 1 کلو 480 گرام چرس برآمد کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ اس حوالے سے ڈی پی او سرگودھا کا کہنا ہے کہ منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف بلا تفریق کریک ڈاؤن جاری رہے گا تاکہ معاشرے کو اس لعنت سے پاک کیا جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments