تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 40 سالہ محنت کش جاں بحق

 تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 40 سالہ محنت کش جاں بحق

تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 40 سالہ محنت کش جاں بحقمحمد ظفر اپنے خاندان کا واحد کفیل تھا،اہل خانہ پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر نے ایک اور گھر کا چراغ گل کر دیا۔ میڈیکل کالج کے قریب پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثے میں نجی ویئر ہاؤس کا ملازم 40 سالہ محمد ظفر جاں بحق ہو گیا، جو اپنے خاندان کا واحد کفیل تھا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی اہل خانہ پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا جبکہ علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی۔جاں بحق ہونے والا محمد ظفر چک نمبر 107 جنوبی کا رہائشی تھا اور نجی ویئر ہاؤس میں ملازمت کرکے اپنے اہل خانہ کی کفالت کر رہا تھا۔ فیصل آباد روڈ پر میڈیکل کالج کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر کے نتیجے میں وہ جان کی بازی ہار گیا۔محمد ظفر کی اچانک موت کی خبر گھر پہنچتے ہی کہرام مچ گیا۔ اہل خانہ، عزیز و اقارب اور اہل علاقہ غم سے نڈھال ہو گئے ۔ ایک محنت کش کی موت سے اس کے خاندان کے معاشی مستقبل کے حوالے سے بھی مشکلات پیدا ہو گئی ہیں۔دوسری جانب شہریوں نے فیصل آباد روڈ پر گاڑیوں کی تیز رفتاری پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ٹریفک پولیس اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ شاہراہ پر تیز رفتاری کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں اور ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ مزید قیمتی انسانی جانوں کو ضائع ہونے سے بچایا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...