موسم سرما میں دھند کے باعث ٹریفک حادثات کا خدشہ
موسم سرما میں دھند کے باعث ٹریفک حادثات کا خدشہپولیس کی آگاہی مہم شروع، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
سرگودھا (سٹاف رپورٹر) موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی میدانی علاقوں میں دھند کی شدت میں اضافے کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہونے اور حادثات کے خدشات بڑھنے لگے ہیں۔ دھند کے دوران غیر محتاط ڈرائیونگ انسانی جانوں کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے ، اس لیے ڈرائیوروں کو حفاظتی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کرنا چاہیے تاکہ ٹریفک حادثات سے بچا جا سکے ۔ٹریفک پولیس ایجوکیشن یونٹ کی جانب سے دھند کے موسم میں حادثات کی روک تھام اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر سے آگاہ کرنے کے لیے خصوصی آگاہی مہم شروع کر دی گئی ہے ۔ٹریفک پولیس حکام کے مطابق دھند کے دوران حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں، جبکہ ڈرائیوروں کو محتاط رفتار، مناسب فاصلہ رکھنے اور ٹریفک قوانین کی پابندی کرنے کی تلقین کی جا رہی ہے ۔حکام کا مزید کہنا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے آگاہی مہم کے ساتھ ساتھ قوانین کی بار بار خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments