چک 99 اور 100 شمالی : زہریلے فضلے کی نکاسی کیخلاف احتجاج

چک 99 اور 100 شمالی : زہریلے فضلے کی نکاسی کیخلاف احتجاج

چک 99 اور 100 شمالی : زہریلے فضلے کی نکاسی کیخلاف احتجاج زرعی علاقوں سے نکاسی کے باعث زرعی زمینیں بنجر، انسانی صحت متاثر ہو

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) چک 99 اور 100 شمالی کے مکینوں نے پہاڑی لیز ہولڈرز کی جانب سے مبینہ زہریلے کیمیائی فضلے کی نکاسی کے لیے نالہ تعمیر کرنے کے منصوبے کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے ۔ مظاہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کرشنگ کے زہریلے پانی کی آبادیوں اور زرعی علاقوں سے نکاسی کے باعث زرعی زمینیں بنجر، انسانی صحت متاثر اور مویشی ہلاک ہو سکتے ہیں۔گزشتہ روز ٹھیکیدار کے کارندوں نے چک 99 شمالی کے قریب ریلوے کراسنگ پر پائپ ڈالنے کی کوشش کی، تاہم اہل علاقہ نے مزاحمت کرتے ہوئے یہ کام رکوا دیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ پہاڑی کرشنگ سے خارج ہونے والے مبینہ زہریلے پانی کی نکاسی کے لیے نالے کی تعمیر علاقے کے ماحول، زراعت اور انسانی صحت کے لیے سنگین خطرہ بن سکتی ہے ۔دیہاتیوں کے مطابق اس سے قبل بھی پل 11 کے گردونواح میں اسی نوعیت کے پانی سے زرعی اراضی کو نقصان پہنچنے کی شکایات سامنے آ چکی ہیں، جس کے باعث علاقہ مکین مزید کسی ماحولیاتی نقصان کے متحمل نہیں ہو سکتے ۔مظاہرین نے وزیراعلیٰ پنجاب، کمشنر سرگودھا اور پاکستان ریلوے کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ نالے کی تعمیر فوری طور پر رکوائی جائے ، مبینہ زہریلے پانی کی نکاسی کے منصوبے کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں اور ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پہاڑی لیز منسوخ کی جائے ۔اہل علاقہ نے خبردار کیا کہ اگر ان کے تحفظات دور نہ کیے گئے تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...