ڈسٹرکٹ بار سرگودھا کے انتخابات 2027ء، صدارتی امیدوار وسیم سلیم ڈوگر کی بھیرہ آمد

ڈسٹرکٹ بار سرگودھا کے انتخابات  2027ء، صدارتی امیدوار وسیم  سلیم ڈوگر کی بھیرہ آمد

بھیرہ (نامہ نگار) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سرگودھا کے سال 2027ء کے انتخابات میں صدارت کے امیدوار وسیم سلیم ڈوگر ایڈووکیٹ نے اپنی انتخابی مہم کے سلسلے میں بھیرہ کا دورہ کیا اور مقامی وکلاء سے ملاقاتیں کرکے اپنی حمایت کی اپیل کی۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ پنجاب بار کونسل کی فنانس کمیٹی کے چیئرمین میاں عبدالقدیر جالپ ایڈووکیٹ، رفیع اللہ جان ایڈووکیٹ اور سرگودھا چیمبر آف کامرس کے رکن چوہدری محمد اجمل گوندل سمیت دیگر وکلاء بھی موجود تھے ۔میاں عبدالقدیر جالپ ایڈووکیٹ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وسیم سلیم ڈوگر ایک قابل، تجربہ کار اور وکلاء برادری کے مسائل کا ادراک رکھنے والے امیدوار ہیں۔ ان کی کامیابی وکلاء کے اتحاد، باہمی احترام اور بار کی مضبوطی کا باعث بنے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...