یونیورسٹی آف سرگودھا میں انتظامی اصلاحات پر نشست

 یونیورسٹی آف سرگودھا میں انتظامی اصلاحات پر نشست

یونیورسٹی آف سرگودھا میں انتظامی اصلاحات پر نشست نوجوانوں کے لیے روزگار اور کاروباری مواقعں کو اجاگر کیا گیا

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) یونیورسٹی آف سرگودھا میں یوتھ انگیجمنٹ سرگرمیوں کے تحت انتظامی اصلاحات، علاقائی ترقی اور نوجوانوں کے لیے مواقع کے موضوع پر ایک علمی نشست کا انعقاد کیا گیا، جس میں شعبہ سیاسیات کی چیئرپرسن ڈاکٹر آسیہ سیف علوی نے بطور مہمان مقرر شرکت کی اور اظہارِ خیال کیا۔نشست میں یوتھ انگیجمنٹ سرگرمیوں کے فوکل پرسن ڈاکٹر محمد اشرف، ڈائریکٹر ملک فیروز خان نون بزنس سکول پروفیسر ڈاکٹر عرفان شہزاد، اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ڈاکٹر آسیہ سیف علوی نے اپنے خطاب میں انتظامی اصلاحات، علاقائی ترقی اور عوام کو مؤثر سہولیات کی فراہمی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ کسی بھی انتظامی نظام کی کامیابی کا بنیادی پیمانہ عوام کو بہتر خدمات، وسائل تک منصفانہ رسائی اور ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنا ہے ۔

انہوں نے وسائل کی شفاف تقسیم، مقامی حکومتوں کے استحکام، ادارہ جاتی استعداد کار میں اضافے اور آئینی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مشاورت کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ڈاکٹر آسیہ سیف علوی نے سرگودھا کے معاشی اور تعلیمی امکانات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ زراعت، ترشاوہ پھلوں، لائیو اسٹاک اور اعلیٰ تعلیم کے شعبوں میں نوجوانوں کی فنی تربیت، کاروباری مواقع کی فراہمی اور روزگار کے فروغ پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔نشست کے اختتام پر ڈاکٹر محمد اشرف نے مہمان مقرر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کی علمی و فکری تربیت اور انہیں قومی و سماجی مباحث سے روشناس کرانے کے لیے یوتھ انگیجمنٹ پروگرامز کا انعقاد تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...