خاتون کے مبینہ اغوا کا ڈی پی او نے نوٹس لے لیا
میانوالی (نامہ نگار) تھانہ چکڑالہ کے علاقے کلری سے گھر سے باہر کوڑا پھینکنے کے لیے جانے والی خاتون کے مبینہ اغوا کی اطلاع پر ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل نے فوری نوٹس لیتے ہوئے۔
متعلقہ پولیس افسران کو ضروری ہدایات جاری کر دی ہیں۔خاتون کے والد کی مدعیت میں تھانہ چکڑالہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ واقعے کی تحقیقات اور مغویہ کی بازیابی کے لیے ایس ڈی پی او موسیٰ خیل کی سربراہی میں تھانہ چکڑالہ پولیس کی خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے ۔ جو ملزمان کی گرفتاری اور مغویہ کی بازیابی کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہے ۔ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کے مطابق مغویہ کی بحفاظت بازیابی کے لیے جدید ٹیکنالوجی سمیت تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments