میانی: منشیات فروشوں کیخلاف پولیس کا کریک ڈاؤن 600 گرام آئس برآمد
میانی (نامہ نگار)تھانہ میانی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے آئس فروخت کرنے کے الزام میں عمران نامی ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے 600 گرام آئس برآمد ہوئی ہے ۔پولیس نے ملزم کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل اور معصوم شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے منشیات فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی اور ایسے افراد کا گھیرا تنگ کیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments