ڈی ای او ایلیمنٹری کا سکولوں کا سرپرائز وزٹ

ڈی ای او ایلیمنٹری کا سکولوں کا سرپرائز وزٹ

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (ایلیمنٹری ایجوکیشن) رانا ندیم عباس خان نے مرکز سیٹلائٹ ٹاؤن کے مختلف سکولوں کا سرپرائز وزٹ کیا۔

 اس موقع پر انہوں نے طلباء اور اساتذہ کی حاضری چیک کرنے کے ساتھ تدریسی سرگرمیوں، صفائی ستھرائی، نظم و ضبط، سکول ریکارڈ، فرنیچر اور دستیاب تعلیمی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا، جبکہ مڈٹرم SBA 2026-27 کی تیاریوں کا بھی معائنہ کیا۔دورے کے دوران سکولوں کے مجموعی انتظامی امور اور تعلیمی ماحول کا جائزہ لیا گیا۔لیتے ہوئے اس بات پر توجہ دی گئی کہ طلباء کو بہتر تدریسی ماحول اور بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔ اس موقع پر اے ای او مرکز سیٹلائٹ ٹاؤن اشفاق احمد سندھو بھی ان کے ہمراہ تھے ۔تعلیمی حکام کے مطابق ہر سکول کو مثالی اور ہر بچے کو کامیاب بنانے کے لیے تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ سکولوں کی مانیٹرنگ بھی جاری رکھی جائے گی۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...