ٹیلی فون ایکسچینج میں آتشزدگی، 7 ہزار کنکشن انٹر نیٹ سروس متاثر

 ٹیلی فون ایکسچینج میں آتشزدگی، 7 ہزار کنکشن انٹر نیٹ سروس متاثر

ٹیلی فون ایکسچینج میں آتشزدگی، 7 ہزار کنکشن انٹر نیٹ سروس متاثرفیصل آباد سے فنی ٹیمیں کندیاں پہنچ کر متاثرہ مشینری اور کیبل کی مرمت کر یں گی

کندیاں (نمائندہ دنیا) کندیاں کے پی ٹی سی ایل ٹیلی فون ایکسچینج میں مبینہ شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے مشینری اور کیبل جل گئی، جس کے نتیجے میں کندیاں، چشمہ، خانقاہ سراجیہ اور ملحقہ علاقوں کے تقریباً 7 ہزار ٹیلی فون کنکشن اور انٹرنیٹ سروس معطل ہو گئی۔ ٹیلی فون ایکسچینج میں آتشزدگی کے باعث مواصلاتی نظام متاثر ہونے سے کاروباری مراکز، بینکوں، سرکاری دفاتر اور تعلیمی اداروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ انٹرنیٹ اور ٹیلی فون سروس کی بندش سے روزمرہ امور بھی متاثر ہوئے ہیں۔ذرائع کے مطابق میانوالی اور فیصل آباد سے فنی ٹیمیں کندیاں پہنچ کر متاثرہ مشینری اور کیبل کی مرمت و تبدیلی کا کام کریں گی، جس کے بعد سروس بحال ہونے کی توقع ہے ۔ تاہم اس عمل میں مزید کئی روز لگ سکتے ہیں۔شہریوں اور کاروباری حلقوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرہ ٹیلی فون اور انٹرنیٹ سروس کی جلد از جلد بحالی کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...