کاروباری شخصیات کو5کروڑ تک بلا سود قرض دینے کا فیصلہ

 کاروباری شخصیات کو5کروڑ تک بلا سود قرض دینے کا فیصلہ

کاروباری شخصیات کو5کروڑ تک بلا سود قرض دینے کا فیصلہنمک کی ویلیو ایڈیشن میں دلچسپی رکھنے والے افراد سے درخواستوں کی وصولی

خوشاب (نمائندہ دُنیا)پنجاب حکومت نے معدنی وسائل، خصوصاً پاکستانی نمک کی معاشی قدر بڑھانے اور مقامی سطح پر ویلیو ایڈیشن کے فروغ کے لیے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے کاروباری شخصیات کو پانچ کروڑ روپے تک بلا سود قرض فراہم کرنے کا منصوبہ متعارف کرا دیا ہے ۔مائنز اینڈ منرلز ڈیپارٹمنٹ خوشاب ریجن کے افسر زاہد خان بہادر نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب حکومت کے اس منصوبے کے تحت کاروباری افراد کو پانچ کروڑ روپے تک بلا سود قرض کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے تاکہ وہ نمک کی ویلیو ایڈیشن کے شعبے میں سرمایہ کاری کرکے ملکی معیشت میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس کاروبار میں دلچسپی رکھنے والے افراد مزید معلومات، رہنمائی اور درخواست جمع کرانے کے طریقہ کار کے لیے مائنز اینڈ منرلز ڈیپارٹمنٹ خوشاب ریجن کے دفتر سے رابطہ کر سکتے ہیں۔  اس سلسلے میں درخواستوں کی وصولی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے  ۔زاہد خان بہادر نے کاروباری طبقے کو اس منفرد اور منافع بخش موقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ملکی وسائل کو خام شکل میں فروخت کرنے کے بجائے مقامی سطح پر تیار شدہ مصنوعات کی صورت میں عالمی منڈیوں تک پہنچانا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...