سکول سروے کیلئے اے ای اوز اور ایم ای ایز کی تربیت مکمل
سکول سروے کیلئے اے ای اوز اور ایم ای ایز کی تربیت مکملڈیٹا انٹری اور سروے کے مختلف مراحل کے حوالے سے عملی رہنمائی فراہم
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)سرگودھا میں تعلیمی اداروں کے مستند ڈیٹا کی تیاری اور تعلیمی نظام کو جدید ڈیجیٹل خطوط پر استوار کرنے کے حوالے سے ضلع بھر کے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز (AEOs) اور مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن اسسٹنٹس (MEAs) کی تربیت کامیابی سے مکمل کر لی گئی۔تربیتی سیشن میں سسٹم نیٹ ورکنگ ایڈمنسٹریٹر عمر سعید چوہان نے شرکاء کو اسکول سروے کے لیے ڈیجیٹل سسٹم کے استعمال، ڈیٹا انٹری اور سروے کے مختلف مراحل کے حوالے سے عملی رہنمائی فراہم کی۔ تربیت کا بنیادی مقصد سروے کے دوران اسکولوں سے متعلق معلومات درست انداز میں جمع کرنا، ڈیٹا انٹری میں ممکنہ غلطیوں کی روک تھام اور پورے عمل کو مؤثر اور شفاف بنانا ہے ۔اس اقدام کے تحت سروے ٹیموں کو تکنیکی طور پر تیار کیا گیا ہے تاکہ اسکولوں کا مستند ریکارڈ مرتب کرنے میں کسی قسم کی کمی یا غلطی باقی نہ رہے ۔ تعلیمی شعبے میں ڈیجیٹل نظام کے فروغ اور اسکولوں کے ڈیٹا کو بہتر انداز میں مرتب کرنے کی جانب اسے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments