2 لاکھ 19 ہزار 23 بیگ گندم کا بیج فروخت کیا جا چکا
2 لاکھ 19 ہزار 23 بیگ گندم کا بیج فروخت کیا جا چکا50 کلوگرام سرٹیفائیڈ بیج کا تھیلا ساڑھے سات ہزار تک دستیاب ،ڈپٹی ڈائریکٹر
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر شہباز احمد کے مطابق ڈیلرز کے ذریعے اب تک 2 لاکھ 19 ہزار 23 بیگ گندم کا بیج فروخت کیا جا چکا ہے جبکہ 50 کلوگرام سرٹیفائیڈ بیج کا تھیلا ساڑھے سات ہزار روپے تک دستیاب ہے ۔ ضلع بھر میں ڈی اے پی کی 42 ہزار 492 اور یوریا کی ایک لاکھ 72 ہزار 896 بوریاں دستیاب ہیں اور کھادوں کی کوئی قلت نہیں۔ مقررہ نرخوں کی خلاف ورزی پر اب تک ایک لاکھ 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ ایک ڈیلر کے خلاف مقدمہ بھی درج کروایا گیا۔ زرعی ادویات میں ملاوٹ کے خلاف مہم کے دوران 71 نمونے حاصل کیے گئے جن میں سے 56 معیاری، پانچ غیر معیاری قرار پائے جبکہ 10 نمونوں کے نتائج کا انتظار ہے ۔ اس سلسلے میں دو ایف آئی آرز درج کروائی گئیں اور تین لاکھ روپے مالیت کی غیر معیاری زرعی ادویات تلف کروائی گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments