حادثے میں زخمی نوجوان ہسپتال میں دم توڑ گیا

 حادثے میں زخمی نوجوان ہسپتال میں دم توڑ گیا

خوشاب(نمائندہ دُنیا)وادی سون کے گاوں کفری کے قریب موٹرسائیکل حادثے میں شدیدزخمی ہونے والا انوار کالونی ریلوے سٹیشن مٹھہ ٹوانہ کا نوجوان محمدعمران الائیڈ ہسپتال فیصل آباد میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا

 محمد عمران ولد محمد رمضان مسلم شیخ مٹھہ ٹوانہ میں اوورلویلڈنگ کا کام کرتا تھا اور گزشتہ روز وادی سون میں موٹر سائیکل حادثے میں زخمی ہوا تھا ، ریسکیو سٹاف نے اسے ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہر آباد منتقل کیا جہاں سے اسے تشویشناک حالت کے ہیش نظر الائیڈ ہسپتال ریفر کیا گیا تھا لیکن وہان وہ جانبر نہ ہو سکا ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...