لنگر والا برج ،دریائے جہلم سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد
لنگر والا برج ،دریائے جہلم سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد متوفی کی شناخت نہ ہونے کے سبب ہسپتال کے سرد خانے میں رکھوا دیا گیا
خوشاب(نمائندہ دُنیا)لنگر والا برج کے قریب دریائے جہلم سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ، پولیس نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا۔متوفی کی شناخت نہ ہونے کے سبب ضروری کاروائی کے بعد ہسپتال کے سرد خانے میں رکھوا دیا گیا اور پولیس اس کے لواحقین کو تلاش کر رہی ہے ، پولیس نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ اگر کوئی بھی شخص اس کو پہچانتا ہو تو فی الفور پولیس کسے رابطہ کرے ، متوفی کے ورثاء ملنے کے بعد ہی اس کی موت کا معمہ حل ہو گا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments