پولیو مہم 12 دسمبر سے 15 دسمبر تک جاری رہے گی،ڈپٹی کمشنر

 پولیو مہم 12 دسمبر سے 15 دسمبر  تک جاری رہے گی،ڈپٹی کمشنر

میانوالی (نامہ نگار)ضلعی انسدادِ پولیو کمیٹی کا جائزہ اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقدہ ہوا۔ اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر شاہد عبا س کا ٹھیا نے کی۔

 اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر میاں کاشف علی کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ نے ڈپٹی کمشنر کو چار روزہ پولیو مہم کے انتظامات بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتا یا کہ یہ مہم12 دسمبر سے شروع ہو گی اور15 دسمبر 2026تک جاری رہے گی، اس مہم کے دوران 241719 پا نچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچا ؤ کے حفاظتی قطرے پلوائے جا ئیں گے ۔،جس کیلئے مجموعی طور پر 1401ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں 62یو سی ایم او، 263اے آئی سی، 1289مو بائل، 75فکسڈ اور37ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں۔ سی او ہیلتھ نے ڈپٹی کمشنر کو گذشتہ پولیو مہم کے اہداف سے متعلق بریفنگ دی۔ اجلا س میں ڈپٹی کمشنر نے گذشتہ پولیو مہم کے دوران غفلت برتنے والے چند پولیو ورکرز کو وارننگ جاری کرتے ہوئے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ چار روزہ انسدادِ پو لیو مہم کے دوران پو لیو مائیکرؤپلان عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے سو فیصد اہداف کی تکمیل کو یقینی بنایا جا ئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...